سورة الشرح کاتفسیر وترجمه بزبان اردو
امین الدین سعیدی ـ سعید افغانی
سورۃ «انشراح» کا تعارف: اس بات پر مفسرین کا اجماع ہے کہ یہ سورت سورۃ الضحی کے بعد نازل ہوئی ہے اور اس کے مشتملات بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں، اس سورہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پرنازل شدہ نعمتوں میں سے کچھ کو شمار کیا گیا ہے، درحقیقت سورۃ الضحی میں تین قسم کے عظیم تحفوں کا ذکر ہے، اور یہ تین عظیم تحفے سورہ انشراح میں بھی مذکور ہیں، اس سورت کی تین نعمتوں کا مواد تمام روحانی پہلوؤں پر مشتمل ہے اور تین محوروں کے گرد گھومتا ہے ایک تو ان تینوں نعمتوں کا اظہار ہے اور دوسرا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بشارت دی گئی ہے کہ مستقبل میں دعوت کی مشکلات ختم ہوں گی، اور آپؐ سے یہ بھی کہاگیا ہے کہ ایک رب کی طرف ہی متوجہ رہیں اور اس کی عبادت کی ترغیب بھی دی گئی ہے، مجموعی طورپر اس سورت میں چند امور کا ذکر ہے، (۱) رسولؐ پر اللہ کا خصوصی احسان (۲) اس بات کی تسلی کہ مشکلات ختم ہونے والی ہیں (۳) راہ رسالت میں جو مشکلات آئیں گی ان میں اللہ آپ کی اور تائید کرےگا ، اور اس طریقے سے آپؐ نے اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کیے، سورہ انشراح میں آیات کا طرز بیان رب کے غیر معمولی فضل اور محبت اور تسلی سے بھرپور ہے، جوکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دل جوئی اور تسلی ہے۔
Views: | 931 |
Downloads: | 201 |
Language: | اردو |
Category: | Religious Books |
File Type: | |
File Size: | 823.95 KB |
This content was uploaded by our user in good faith, assuming they have permission to share this book. If you own the copyright and believe it is wrongfully on our website, please follow our simple DMCA procedure by clicking here to request removal.