سُوْرَةُ النَّاسِ کاتفسیر وترجمه
امین الدین سعیدی ـ سعید افغانی
اس سورت کا مجموعی خلاصہ ایک حقیقی اصول کی طرف اشارہ کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ: ہوشیار اور بیدار رہو کہ انسان ہمیشہ شیطانی فتنوں کا شکار رہتا ہے، اور شیاطین جن و انس مسلسل دل میں اثر ڈالنے اور گھسنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، انسان کا مقام علمی لحاظ سے جتنا اونچا ہوگا اور معاشرے میں اس کی حیثیت جتنی زیادہ ہوگی، اسے راہ راست سے ہٹانے کے لیے شیطانی وسوسے اتنے ہی زیادہ شدید ہوں گے۔ لہذا اس سورت میں پیغمبرﷺ کو عالم انسانی کے لیے مثال، رہبر اور رہنما کے طور پر تمام فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگنے کا حکم دیاگیاہے ۔ پناہ مانگنی چایے وسوسے ڈالنے خناس کے شر سے"الَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِ"اس اللہ کی جو لوگوں کا پروردگار اور معبود ہے۔ اس دور میں شیطان کا تحرک اور منصوبہ بندی یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں اور منصوبے خفیہ طور پر انجام دیتا ہے، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ شیطان انسان کے کانوں میں باتیں ڈالتا ہے اور اس کے دماغ میں ایسے خیالات پیدا کرتا ہے کہ آدمی یہ سمجھتا ہے کہ یہ اس کا اپنا منصوبہ اور نظریہ ہے اور اس کے اندر سے جوش مارا ہے، اور یہی فتنہ اور گمراہی کا باعث بنتا ہے رہنمائی کی آڑ میں۔
Views: | 770 |
Downloads: | 143 |
Language: | Urdu |
Category: | Religious Books |
File Type: | |
File Size: | 943.83 KB |
This content was uploaded by our user in good faith, assuming they have permission to share this book. If you own the copyright and believe it is wrongfully on our website, please follow our simple DMCA procedure by clicking here to request removal.